وزیر اعظم آج کراچی میں بجلی گھر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم آج کراچی میں بجلی گھر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ سے 660 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔

وز یراعظم نوا ز شریف آج پورٹ قاسم پر کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 660 میگا واٹ صلاحیت کا پاور پلانٹ منصوبہ 2 سے 3 سال میں مکمل ہو گا۔ منصوبے پر 2 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔