وزیراعظم نے لیاری سے لوگوں کی نقل مکانی کا نوٹس لے لیا

MP Nawaz Sharif

MP Nawaz Sharif

وزیراعظم میاں نوازشریف نیکراچی کے علاقے لیاری سیلوگوں کی نقل مکانی کا نوٹس لے لیا۔ سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی آئی بی کو سندھ پہنچ کرمعاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کراچی کے علاقے لیاری سے لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کوکہا ہے کہ سندھ حکومت سے رابطہ کرکے نقل مکانی روکنے کیلئے اقدامات کریں۔ جبکہ سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی آئی بی کو سندھ پہنچ کر معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کچھی برادری کی واپسی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر لیاری کا ماحول خراب کرنے کیلئے لوگوں کو آپس میں لڑانے پر اکسا رہے ہیں۔ بلوچ اور کچھی برادری میں انتشار پھیلانے والوں کو معاف نہیں کریں گے اور مذموم سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے کراچی کو یرغمال بنانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔ دوسری جانب ڈی سی اورڈی آئی جی ساتھ نے کچھی برادری کے رہنماں محبوب ہنگورو، صدیق کچھی، حاجی یونس سومرو سے رابطہ کرکے انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈی سی ساتھ کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دینگے۔