اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے باعث عوام کی نقل مکانی کا نوٹس لے لیا، سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی آئی بی کو فوری طور پر کراچی پہنچے کا حکم دے دیا گیا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گینگ وار کے باعث لیاری سے عوام کی نقل مکانی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو کو فوری طور پر کراچی پہنچنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم نے سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی آئی بی کو ہدایت کی ہے کہ سندھ حکومت کے عہدیداروں سے ملیں اور اس حوالے سے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقاتیں کریں۔ وزیراعظم نے یہ ہدایات لیاری سے گینگ وار کی باعث لوگوں کی نقل مکانی کی وجہ سے دیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار اور قتل و غارت کے باعث ہزاروں شہری ٹھٹھہ اور بدین منتقل ہو گئے ہیں۔