وزیراعظم کا کراچی کیلئے میٹرو بس سروس کا اعلان

Metro Bus Service

Metro Bus Service

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں تیز ترین ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن کے نام سے میٹروبس منصوبے کی فوری تعمیر کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں تیز ترین ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن کی فوری تعمیر کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی میں میٹروبس روٹ کے لیے 15 ارب روپے فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کا ہمیں پوری طرح اندازہ ہے، کراچی کے شہریوں کے لیے انقلابی ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کریں گے۔

منصوبے کی تفصیلات کے مطابق صوبائی اور بلدیاتی حکومت کے حصےکی رقم بھی وفاق ادا کرے گا جبکہ کراچی گرین بس کاروٹ 25.4کلو میٹر طویل ہوگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے ذریعے اہلیان کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل میں کمی آئی گی جبکہ منصوبہ لاہور میٹرو کے معیار اور رفتار سے تعمیر کیا جائے گا۔