لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کراچی میں امن کے لیے قومی مفاد میں فیصلہ کن اقدامات کریں۔ ایم کیو ایم بلیک میلنگ کی سیاست کرتی ہے۔ حکومت کسی دباؤ کا شکار نہ ہو۔
کوپرا آرٹ گیلری میں مسعود حیات کے فن پاروں کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ترین ستون ہیں۔ آزاد میڈیا ہی ملک کی ترقی اور استحکام کو یقینی بناسکتے ہیں۔ وزیر اعظم فریق یا خاموش تماشائی بننے کے بجائے ریاستی اداروں اور میڈیا کے درمیان تعلقات کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں۔
طالبان اور ناراض بلوچوں سے مذاکرات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ بات چیت کے مثبت اور تعمیری نتائج برآمد ہوں۔