وزیراعظم کی کراچی آمد، انجمن ِ تاجران کا بدھ کو کاروبار بند رکھنے کا اعلان

Karachi Trader

Karachi Trader

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انجمن تاجران نے وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر بدھ کو شہر میں کاروبار بند رکھنے کا اعلان کر دیا، سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا، کہتے ہیں بدھ کو کاروبار کھلا رہے گا۔

کراچی کی صورت حال پروفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس تاریخ کی تبدیلی کے بعد اب 4 ستمبر کو کراچی میں ہو رہا ہے جس میں وزارت داخلہ سمیت، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ وزیراعظم نواز شریف وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے جو تین کی بجائے اب 4 ستمبر کو ہو گا۔