اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے ابتدائی طور پر مشاورت کی ہے، وزیر اعظم سے آج شام دوبارہ ملاقات ہو گی۔
ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر لی گئی ہے۔ امید ہے چیئرمین نیب کے تقرری کے حوالے سے جلد کسی نام پر متفق ہو جائیں گے۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد خورشید شاہ نے پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور ان کو چیئرمین نیب کے نام کے حوالے سے وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔