اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت عسکری قیادت کی ملاقات، پرائم منسٹر ہاؤس میں تین گھنٹے سے اسلام آباد میں پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف کے ہمراہ دیگر عسکری حکام بھی موجود تھے۔
ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بریفنگ دی اور اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا کہ معاملات کو سیاسی طور پر ہی ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور آئینی دائروں میں رہتے ہوئے فریقین میں تصفیہ ہو جانا بہتر ہے۔