اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے مختلف شہروں میں سحری کے اوقات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم نوازشریف نے رمضان المبارک کی پہلی سحری کے دوران مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت پانی و بجلی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے سحری اور افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور شکایات کے ازالے کی ہدایت کردی ہے جب کہ وزیراعظم نے پہلی سحری کے دوران لوڈشیڈنگ پر وزارت پانی و بجلی سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے سحری و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے باوجود رمضان المبارک کی پہلی سحری کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کی گئی۔