اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود اور لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم نے آج صبح سویرے سب سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل راشد محمودسے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف بھی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی۔