اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے انقلاب و آزادی مارچ کے شرکا کے قیام و طعام کا بندو بست کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سی ڈی اے کو عارضی ٹوائیلٹس بنانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے مارچ کے شرکا کے لئے ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کا اہتمام کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔
ذمہ داری کو احسن طریقے سے بنھانے کے لئے وزیر اعظم نے 4 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جس میں طارق فضل چودھری، راجہ اشفاق سرور، اشرف گجر اور عابد وحید شیخ شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے شرکا مارچ کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو بھی حکم دیا ہے کہ مارچ کے شرکا کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔