اسلام آباد (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور اتحادی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران خیبرپختونخواہ حکومت کی کارکردگی پر اپوزیشن کی حکمت عملی اور آئی ڈی پیز کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے گرینڈ قبائلی جرگے کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے 30 نومبر کے تحریک انصاف کے دھرنے کے اور تحریک انصاف کے راہنماوں کے بیانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔