اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزارت اطلاعات و نشریات نے میڈیاکے کوڈ آف کنڈکٹ میں ابہام اور سقم دور کرنے کیلئے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وزیر اعظم کے خصوصی معاون عرفان صدیقی اس کمیٹی کے سربراہ ہوںگے۔ صدر آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی، صدر پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن، صدر کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز، سیکرٹری لا جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس ڈویژن اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات اس کمیٹی میں شامل ہیں۔
وزیر اعظم کے دفترسے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کو یہ مینڈیٹ حاصل ہو گا کہ وہ مختلف تجاویز پر عملدرآمد کیلئے موثر میکنزم وضع کرے، اس کے علاوہ شکایت کنندہ کمیشن کی ’’تشکیل‘‘ بھی دوبارہ کی جائیگی۔