وزیر اعظم کی زیر صدارت رائے ونڈ میں قومی سلامتی کا اہم اجلاس جاری

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں قومی سلامتی کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہاں بھی شریک ہیں۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ رائے ونڈ میں جاری اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، حساس اداروں کے نمائندے، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور دیگر شریک ہیں۔

اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کی جانب سے ملکی سلامتی اور امن امان کے حوالے سے بریفینگ دی جا رہی ہے۔ بریفینگ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات، کراچی کی صورتحال، بلوچستان کے معاملات اور دیگر قومی سلامتی کے امور شامل ہیں۔

اجلاس میں ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ بریفینگ کے بعد آل پارٹیز کانفر نس کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی اور کراچی میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے مختلف اقدامات بھی زیر بحث آئیں گے۔