لاہور(پ،ر) وزیراعظم میاں نواز شریف کے دورہ چین سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تاجر ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمد نے تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے میاں نواز شریف چین سے بجلی کے حصول کیلئے نئے معاہدے کریں گے جس سے صنعتوں کا پہیہ پھر سے رواں دواں ہونے میں مدد ملے گی۔
الحاج زبیر احمد نے کہا دھرنا دینے والوں نے چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کروایا جس سے ملک کو ناقابل ِ تلافی نقصان پہنچا جس کی تلافی کیلئے میاں نواز شریف انتھک کوشش کررہے ہیں مسلم لیگ ن کا عزم ہے کہ پاکستانی قومی سلامتی پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کریں گے آج پھر حالات نازک ہیں اتحاد و اتفاق سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا جا سکتا ہے عوا م میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہوجائیں تا کو دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔