وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، مولانا شمس کے قتل کی تحقیقات پر تبادلہ خیال

Nawaz Sharif, Chaudhry Nisar

Nawaz Sharif, Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ملاقات، لاہور میں اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا شمس الرحمن کے قتل کے بعد امن و امان کی صورتحال اور تحقیقات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، وفاقی وزیر داخلہ نے قاتلہ حملے میں مولانا شمس الرحمن جاں بحق ہونے کے بعد کی صورتحال اور تحقیقات سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیکورٹی خصوصاٍ کراچی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔