اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق وزیراعظم نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں تیرہ پارلیمانی سیکریٹری مقرر کر دیے ہیں۔
چودھری حامد حمید امور کشمیر و گلگت بلتستان، مریم اورنگزیب وزارت داخلہ اور محسن شاہنواز وزارت اطلاعات ونشریات کے پارلیمانی سیکریٹری تعینات کیے گئے ہیں۔
راجہ جاوید اخلاص کابینہ، عمر داد لالیکا مواصلات، چودھری جعفر اقبال وزارت دفاع، سید ساجد مہدی ہاوسنگ اور راؤ اجمل خان وزارت صنعت وپیداوار کے پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔
وزارت پارلیمانی امور کے مطابق طلال چودھری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، رجب علی بلوچ فوڈ اینڈ سیکورٹی، عاشق حسین شاہ وزارت ریلوے، شہزادی عمر زادی ٹوانہ وزارت پٹرولیم اور میاں امتیاز پورٹ اینڈ شپنگ کے پارلیمانی سیکریٹری تعینات کیے گئے ہیں۔