ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کی معروف اداکارہ کاجول نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ بھارت کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے ہمارے خیالات ایک جیسے ہیں۔
ایک انٹرویو میں کاجول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی کی ’’سواچھ بھارت مہم‘‘ بھی اسی طرز کی مہم ہے جس میں لوگوں کو اپنے ارد گرد کا ماحول صاف ستھرا رکھنے سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے جب کہ وہ بھی اسی طرح کی ایک کمپین چلا رہی ہیں جس میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو ہاتھ منہ صاف رکھنے کی تربیت دی جاتی ہے۔
کاجول نے کہا کہ وزیراعظم سے ان کی ملاقات بہت مفید رہی جس میں وزیر اعظم مودی نے نہ صرف ان کی کاوش کو سراہا بلکہ اس مشن کو آگے بڑھانے میں مدد کی بھی یقین دہانی کرائی۔