اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کل بحرین کا دو روزہ دورہ کریں گے، دورہ چین میں پاکستان اور بحرین کے درمیان توانائی ، افرادی قوت ، دفاع ، تجارت اورسرمایہ کاری پر بات چیت ہو گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ بحرین کےدوران اعلیٰ سطح کا وفد وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ہو گا اوروہ بحرین کے شاہ اور وزیر اعظم سے ملاقاتیںکریں گے۔
ترجمان کاکہناہےکہ پاکستان اوربحرین کےدرمیان مختلف شعبوں میں بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں،ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بحرین کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بحرین کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیر اعظم کو دورے کی دعوت بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخیفہ اور وزیر اعظم بحرین نے دی تھی ۔بحرین کے شاہ نے پاکستان کو اپنا سرکاری دورہ مارچ 2014 میں کیا تھا۔