اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے موٹروے پولیس کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سلانہ کارکردگی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کی 16 سال کی تاریخ شاندار مثالوں سے بھری پڑی ہے جب کہ افسران اور اہلکار توقعات پر پورے اترے ہیں جو کہ ادارے کی نیک نامی ثبوت ہے اور یہی وجہ ہے کہ موٹروے پولیس کو اعلی کارکردگی پر مثالی قرار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تعمیر سے خطہ معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا اور جلد کراچی سے لاہور موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا جس کے بعد موٹروے سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی جب کہ موٹروے پولیس میں مزید بھرتیوں کی بھی ہدایت کر دی ہے۔