کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم نے کراچی میں آپریشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
متحدہ قومی موومنٹ نے گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کے دوران شہر میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کو آپریشن کے دوران زیرحراست تشدد اور ہلاکتوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران ناانصافیوں کا سختی کے ساتھ نہ صرف نوٹس لیا جائے گا بلکہ ایم کیو ایم کے دیگر تحفظات کو دور بھی کیا جائے گا۔