اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر مشاہد اللہ خان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو سے متعلق وضاحت پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ مشاہد اللہ خان نے اپنے متنازع انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ گزشتہ سال اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام سیاسی و عسکری قیادت کے خلاف سازش تیار کر رہے تھے۔