اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم نواز شریف نے پرویز مشرف سے متعلق بیانات دینے سے نہیں روکا۔
انہوں نے پرویز مشرف سے متعلق جو کچھ بھی کہا اس کا تعلق ہرگز پاک فوج سے نہیں ہے۔ ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ایک فرد واحد کا فعل ہے۔
جب کوئی شخص اقتدار پر قبضہ کرے گا، اپنے آئین پر لیے گئے حلف کو توڑے گا وہ زیر بحث آئے گا، لوگ اس پرتنقید بھی کریں گے اور لوگ اس پر بحث بھی کریں گے۔