مظفر گڑھ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے مظفر گڑھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ، انھوں نے کہا کہ نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا، لوگوں کو نئے گھر بنا کر دیں گے۔ مظفرگڑھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ عوام کی مشکلات کو محسوس کر سکتا ہوں، سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ جن متاثرین کے مکانات سیلاب میں بہہ گئے ہیں ، انھیں دوبارہ تعمیر کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ کوئی شخص اپنا گھر نہیں چھوڑتا جب تک مجبور نہ ہو جائے ۔ سیلاب متاثرین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سیلاب متاثرین کا دکھ حکومت اور قوم کا دکھ ہے۔ متاثرین کا دکھ ختم کرنے کے لیے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب سے متعلق پہلے سے اطلاع نہیں ملی تھی۔ سیلاب متاثرین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔