بیجنگ (جیوڈیسک) بیجنگ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی چین کے صدر سے ملاقات، پاک چین تعلقات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے چین کے صدر زی ین پنگ سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان بات چیت کے دوران افغانستان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت علاقائی اور بین الاقوامی معاملوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ پاک چین تعلقات پر بھی بات چیت کی۔ علاقائی سیکورٹی صورتحال اور افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کی صورتحال بات چیت بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔