اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف سے چیرمین پی سی بی نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کے بطور چیرمین پی سی بی کام کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف سے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اسلام آباد میں ملاقات جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو پی سی بی کے معاملات سے آگاہ کیا، اس موقع وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو پی سی بی سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کے بطور چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کام کرنے کے طریقہ کار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی کو ہدایت کی کہ جشن آزادی کے موقع پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے جس پر چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے پیش نظر جشن آزادی کے موقع پر چاروں صوبوں پر مشتمل ٹیموں کا ٹورنامنٹ کرایا جائے گا۔