اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور ارکان اسمبلی کو اہم ملکی امور پر اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ایوان سے خطاب میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اقتصادی ترقی اور توانائی بحران کے لیے حکومتی اقدامات سمیت دیگر امور پر بات کریں گے۔
وزیر اعظم اپنے خطاب میں حالیہ دورہ برطانیہ کے بارے میں بھی اظہار خیال کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اداروں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی بات کر سکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا پابند بنا دیا گیا ہے۔