اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کانفرنس کل طلب کر لی، چاروں وزرائے اعلیٰ، چیف آف آرمی اسٹاف، ڈی جی آئی ایس آئی شرکت کرینگے، آپریشن ضرب عضب اور دیگر قومی سلامتی امور پر بحث کی جائے گی۔
قومی سلامتی کانفرنس کل صبح دس بجے وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگی، چاروں وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی کابینہ کے اہم وزراء اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کانفرنس میں شریک ہونگے۔
دیگر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ کانفرنس کے شرکاء کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں انسداد دہشتگردی اور دیگر قومی داخلی سلامتی امور پر بحث کی جائے گی۔