لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے صوبے میں سیلاب کی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
وزرا اور سینئر افسران سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے بتایا کہ وہ خود مسلسل متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ متاثرین کی امداد کے لئے خصوصی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔