لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے اجلاس جاری ہے۔ ملک کو درپیش توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم کی سربراہی میں لاہور کے سٹیٹ گیسٹ ہاس میں اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان، وزارت پانی و بجلی کے افسران اور ماہرین شریک ہیں جس میں ماہرین توانائی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کریں گے۔
اس سے قبل جب وزیراعظم اپنے خصوصی طیارے میں لاہور پہنچنے تو ایئر پورٹ پر گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ایئر پورٹ پر ان کا ستقبال کیا۔ اس موقع پر اعلی سول اور فوجی حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم ایئر پورٹ سے سیدھے سٹیٹ گیسٹ ہاس پہنچے جہاں ان کی سربراہی میں اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں پنجاب کے نومنتخب وزیراعلی شہباز شریف، اسحاق ڈار، شوکت ترین، میاں منشا، سلمان شہباز اور چوہدری نثار علی خان بھی شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بارے میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔