پشاور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے مشورہ کیے بغیر بھارت کا دورہ کیا،ملک کی مذہبی جماعتوں کے درمیان اتنی دوری نہیں کہ اتحاد نہ ہوسکے۔
پشاور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف نے مشورہ کیے بغیر بھارت کا دورہ کیا، تاہم ایک بات واضح ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر اگر کوئی سوچتا ہے۔
کہ بھارت سے دوستی ہوجائے گی تو یہ محض خام خیالی ہو گی۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ فاٹا میں آپریشن ہو رہا ہے جو مسئلے کا حل نہیں۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے اسے دوبارہ شروع کرے۔