اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔ ذرائع (ن) لیگ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر سے ملاقات سے معذرت کر لی ہے۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زردار ی کے درمیان آج کوئی ملاقات نہیں ہو گی تاہم ملاقات کے منسوخ ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔