اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں، 1174 میں سے صرف 275 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ ابھی تک 1174 میں سے صرف 275 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔
الیکشن کمیشن کےمطابق سینیٹ کے 42 اور قومی اسمبلی کے 93 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ پنجاب اور سندھ سے 51، 51، خیبرپختونخواہ سے 28 اور بلوچستان کے 10 ارکان نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔