وزیراعظم نواز شریف کی بشیر بلور کے صاحبزادے کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے صاحبزادے عثمان بلور کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلور خاندان کی امن کے لئے بہت قربانیاں ہیں اور بشیر بلور نے بھی ملک میں جمہوریت اور امن کے لئے جان کی قربانی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان پر رحم کرے اور دعا ہے کہ خطے میں امن قائم ہو۔