وزیراعظم نوازشریف کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی ہم منصب کی نیک خواہشات کا اظہار

Nawaz Sharif ,Narendra Modi

Nawaz Sharif ,Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ نریندر مودی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان تحائف سے شروع ہونے والے تعلقات اب بھی نیک خواہشات اور نیک تمناؤں تک برقرار ہیں جب کہ حال ہی میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں دونوں وزرا اعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات نہ ہوسکی لیکن دیگر ممالک کے سربراہان نے ان کی ملاقات کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔