اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست اور ای سی ایل سے نام نکالنے کی استدعا کے معاملے پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے فنڈز کی ضروریات کو پورا کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔