اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اتفاق کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ملک میں غیر ملکی ایجنسیوں کی موجودگی اور ان کی نقل و حرکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔