اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے جیو نیوزکو بتایا کہ وزیر اعظم سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی، جس کے دوران وزیر اعظم کو پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ہے۔
اور پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے لئے ہونے والی پیش قدمی سے آگاہ کیا ہے۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے پی سی بی کے انتخابات فوری کرانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔
نجم سیٹھی نے مزید بتایا کہ وزیراعظم دورہ بھارت سے واپسی پر آئین کی منظوری دیں گے۔ وزیر اعظم نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ادارے کی بہتری کے لئے گائیڈ لائنز دیں۔