اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ” ضرب عضب ” پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے دوران فوج کو ملنے والی کامیابی کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کے حوالے سے پاک فوج کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔