رائیونڈ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائیونڈ میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ، ملاقات میں محرم الحرام میں سیکیورٹی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا۔
کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض تن دہی سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوریلیف دینا ہمارے منشور کا حصہ ہے،پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کوپٹرولیم منصوعات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کردیں ہیں، بہت جلد دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات نہ عوام تک نہ پہنچے تو قانون حرکت میں آئےگا۔