وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ شبہاز شریف کی ملاقات

NAWAZ SHARIF SHAHBAZ SHARIF

NAWAZ SHARIF SHAHBAZ SHARIF

رائے ونڈ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات اور طاہر القادری کی آمد کے موقع پر امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاتی عمرہ رائے ونڈ میں ہونےوالی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات اور طاہر القادری کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔

شہباز شریف نے بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے فوری بعد جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا تھا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی بنا دی ہے، جس میں آئی ایس آئی،ایم آئی اورآئی بی کے قابل افسر پولیس کے ساتھ مل کر الگ سے تحقیقات کریں گے۔ شہباز شریف نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے آخری سطح تک جائیں گے۔