وزیراعظم نواز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، 21 معاہدوں پر دستخط

Lý Khắc Cường. Nawaz Sharif,

Lý Khắc Cường. Nawaz Sharif,

بیجنگ (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات ، دونوں ملکوں کے درمیان 21 معاہدوں پر دستخط۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دورے سے بجلی کی کمی دور کرنے میں مدد ملےگی، دھرنوں کی وجہ سے جو کام ادھورارہ گیا اس کونئی روح ملے گی۔

دورہ چین پر جانے والے وزیراعظم نواز شریف نے چینی وزیراعظم سے ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور فنی تعاون کے معاہدوں پردستخط ہوئے۔ پاکستان اور چین کے درمیان 21 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

ان معاہدوں میں بہاولپور میں قائد اعظم سولرپارک میں شمسی توانائی پیدا کرنے، ساہیوال میں کوئلے سے 1 ہزار 320 میگاواٹ بجلی اور جھمپیر میں ہوا سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دورے سے بجلی کی کمی دور کرنے میں مدد ملےگی اور بجلی بحران ختم ہونے سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ اقتصادی راہداری منصوبہ خطےکی تقدیر بدل دے گا۔ ان منصوبوں سے ملک میں روزگار کے مواقع پیداہوں گے اور غربت ومحرومیوں کاخاتمہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چینی قیادت نے جس جوش وجذبے کا مظاہرہ کیا اس کے مثبت نتائج آئیں گے۔