وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Nawaz Sharif, Rizwan Akhtar

Nawaz Sharif, Rizwan Akhtar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی اس موقع پر ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران سیکیورٹی کی داخلی سمیت سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ادارے کی پیشہ وارانہ امور اور خطے کی سلامتی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی جبکہ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا پر بھی بات کی گئی۔