وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نااہلی پر قصور میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کی مٹھائیاں تقسیم

Mustafabad

Mustafabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نااہلی پر قصور میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کی مٹھائیاں تقسیم، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور ریلیاں،ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 138حسن علی خان کی قیادت میں مصطفی آباد سے نول تک ریلی نکالی اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے ڈالے، ضلعی صدر ندیم ہارون خان کے ڈیرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن علی خان نے کہا کہ آج سے ملک میں احتساب کا عمل اصل معنوں میں شروع ہو گیا ہے اور عوام پراعتماد ہو گئے ہیں کہ پاکستان میں اب کسی بڑے کا بھی احتساب ہو سکتا ہے۔

عمران خاں نے میاں نوا شریف اور اسکی فیملی کی تلاشی کیلئے جو جنگ شروع کی تھی اسمیں کامیابی ہوئی ہے، نوا ز شریف کے احتساب سے ملک میں عدلیہ مضبوط اور ادارے خود مختار ہوئے ہیں، آج ملک سے کرپشن کے خاتمہ کا آغا زہو گیا ہے پاکستان کی تاریخ آج کے دن کو ہمیشہ یاد رکھے گی کہ آج ایک بڑے اور طاقتور چور کا احتساب ہوا ہے ، عمران خان نے جس تبدیلی کی بات کی تھی اسکا آغاز ہو گیا ہے اور2018میںعمران خاں کی قیادت میں ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائیگی، اب پی پی175اور این اے 138سمیت ملک بھر سے تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126