وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: چین
Posted on July 29, 2017 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں, مقامی خبریں
Chinese Foreign Minister
بیجنگ (جیوڈیسک) چینی وزارت خارجہ نے میاں نواز شریف کی نا اہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
امید ہے پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور ادارے ملک میں استحکام برقرار رکھیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان دوستی ہر امتحان میں پوری اتری ہے۔
امید کرتے ہیں پاکستان میں معاشی اور سماجی ترقی کے عمل پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی، پاکستان کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com