وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزار سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی

Federal Cabinet Meeting

Federal Cabinet Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے وزرا سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے جس میں پارٹی منشور پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے ساتھ وفاقی وزرا کی وزارتوں کی ایک سالہ کارکردگی کا تفصیلی طور پر جائزہ بھی لیا جائے گا جس میں وزرا علیحدہ علیحدہ اپنی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے جب کہ پارٹی چیرمین ظفر الحق اور جنرل سیکریٹری اقبال ظفر جھگڑا کابینہ اجلاس کی معاونت کریں گے۔