گھوٹکی (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نوازشریف نے وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ قادر پور لوپ بند کا دورہ کیا، جہاں کمشنر سکھر نے وزیراعظم کو سیلابی صورتحال پر بریفنگ بھی دی، وزیر اعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کرنے کے بعد گھوٹکی میں قادر پور لوپ بند کا دورہ کیا۔
ان کے ہمراہ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ بھی موجود تھے، اس دوران کمشنر سکھر نیاز عباسی نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے 26 کروڑ 30 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی تھی۔
لیکن فیڈرل فلڈ کمیشن نے 12-2011 میں ضرورت کے مطابق فنڈز جاری نہیں کئے، بریفنگ کے بعد ذرائع سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک کے چاروں صوبے متاثر ہیں، صورت حال سے نمٹنے کیلئے وفاق چاروں صوبوں کیساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔