لندن (جیوڈیسک) تمام ٹیسٹ ہو چکے تمام تیاریاں بھی مکمل نواز شریف آج اسپتال منتقل ہونگے۔ آپریشن مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہو گا دنیا کے ماہر ترین سرجن وزیراعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کریں گے۔
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسپتال کا نام نہیں بتایا گیا۔ وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کے مطابق آپریشن کے بعد نواز شریف کو کچھ دیر کے لئے آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کی مشاورت سے ہو گا۔
وزیراعظم کے نواسے جنید صفدر نے دعاؤں پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف بھی نواز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو رہے۔ مریم نواز سمیت وزیراعظم کے اہلخانہ نے بھی دعاؤں پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔