نئی دہلی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لئے حیدرآباد ہاؤس پہنچ گئے جہاں اب دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات شروع ہوچکی ہے۔
نئی دہلی حیدرآباد ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات 35 منٹ تک جاری رہے گی جس میں پاک بھارت دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل جب وزیراعظم نواز شریف حیدرآباد ہاؤس پہنچے تو بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی نے ان پرجوش استقبال کیا۔