فیصل آباد کی خبریں 3/4/2017

khalid Jutt

khalid Jutt

فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد چوہدری خالد جٹ نے پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ باڈی پریس کلب کی تعمیر وترقی میں اہم کردارا دا کرے گی۔ شاہد علی گروپ نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح بہبود کیلئے کام کیا اور پریس کلب کی بحالی سمیت صحافی کالونی کے قیام کیلئے انتھک محنت کی یہی وجہ ہے کہ حالیہ انتخابات میں جیت ان کا مقدر بنی۔ خالد جٹ نے کہا کہ صحافیوں نے حق سچ کی آواز بلند کی ہے اور موجودہ منتخب ہونیوالے عہدیداران پریس کلب بھی عام آدمی کے مسائل اجاگر کریں گے اور ان کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے کیلئے اپنا صحافتی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے تمام اداروں میں سارا نظام کرپٹ بنا دیا ہے پانامہ کیس سے شریف برادران کی جان نہیں چھوٹے گی جعلی منصوبوں کا عجلت میں افتتاح کرنا بھاگتے چور کی لنگوٹی کے مترادف ہے ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ڈیل کی ہے تمام فیصلے ڈیل کے تحت ہوتے ہیں ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان نور ا کشتی ہورہی ہے ،480ارب کرپشن والے ڈاکٹرعاصم کو رہا کرکے نواز ،زرداری نے مک مکا کی سیاست کی ہے ،لیکن تحریک انصاف اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھائے گی ،انہوںنے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے مشترکہ مفادات میں وہ اپنے اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں دونوں پارٹیاں مل کر قوم کو بیوقوف بنا رہی ہیں اور ایک دوسرے کو نقصان نہیں ہونے دے رہی ،انہوںنے کہا کہ پانامہ کیس سے جان چھڑانے کیلئے وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی سے ہر موقع پر ڈیل کی ہے ڈاکٹر عاصم کی رہائی پر تحریک انصاف خاموش نہیں رہ سکتی ،نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کیلئے تمام حربے استعمال کرررہے ہیں لیکن انہیں پوری قوم کو حساب دینا پڑیگا اور قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی کا ملکی خزانے میں جمع کرانا ہوگی انہوں نے کہا کہ اب جبکہ پانامہ کیس کا فیصلہ قریب ہے تو وزیر اعظم کے گردے میں پتھری نکل آئی ہے ہر اہم موقع پر وزیر اعظم کا بیماری میں مبتلا ہونا بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : مسلم لیگ ن کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ پارا چنار میں ہونے والا کا ر بم دھماکہ دہشت گردوں کا انتہائی بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،ان ملک و امن دشمنوں نے جن لوگوں کو نشانہ بنایا وہ نہ صرف نہتے تے بلکہ بے گناہ بھی تھے مگر بزدل دشمنوں نے انہیں نشانہ بناکر جس درندگی کا مظاہرہ کیا اس کی مثال ملنا مشکل ہے انہوںنے کہا کہ بلاشبہ اس دھماکے سے وطن عزیز میں شیعہ سنی فسادات کروانے کی بھیانک سازش کی گئی تھی تاہم اہل تشیح نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کرکے ملک وقوم کو کسی بھی نئے امتحان میں مبتلا ہونے سے بچالیا ہے انشاء اللہ ان کی یہ قربانی کسی صورت بھی رائیگا ں نہیں جائے گی اور وہ لوگ جو ان کا سکھ چین چھیننے کے مرتکب ہوئے ہیں ان کو ہر قیمت پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا لیگی رہنمائوں نے مزید کہا کہ پارا چنار ایک پرامن علاقہ ہے اور یہاں کے رہنے والے سرحدی فورسز کے ہمراہ چوکیداری کے فرائض سرانجام دیتے ہیں مسلم لیگ ن ایسے محب وطن شہریوں کی شہادت پر سوگوار رہے اور شہداء کے ورثاء سے وعدہ کرتی ہے کہ ان کی قربانیوں کو کسی صورت بھی رائیگا ں نہیں جانے دیا جائے گا ،افواج پاکستان اور حکومت دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے اوربہت جلد اس کے نتائج بھی عوام اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے’ میاں کاشف محمود پاشا
فیصل آباد(پ ر) میاں کاشف محمود چیئرمین سی سی 121 چیئرمین فائر بریگیڈ نے ایم این اے رانا افضل کی چیئرمینز پر بے جا تنقید کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے۔ شیراز کاہلوں اور رانا افضل کو چاہئے کہ رانا ثناء اللہ کی طرح کام کر کے دکھائیں۔ بیان بازی اور ورکرز کے خلاف الزام تراشی سے سیاست چمکانے کی بجائے محنت کریں۔ بددیانت اور ضمیر فروشوں کو قوم کے سامنے لائیں اور مخالفت برائے مخالفت کے بجائے شہر کی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسلم لیگی ورکر کی جگہ اپنے آپ کو لیبر ورکر کہہ کر سیٹ جیتنے والے سرمایہ دار ہوش کے ناخن لیں۔ ایسے فریبیوں کو قوم معاف نہیں کریں گے۔ ضمیر فروش اور دغا بازوں کے لئے مسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ چیئرمین مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں اور نواز شریف اور شہباز شریف کے سپاہی ہیں۔ رانا ثناء اللہ سٹی میئر رزاق ملک کی کاوشوں سے مسلم لیگی متحد ہیں۔ چیئرمین فائر بریگیڈ نے کہا کہ میں اس ادارے کی تعمیر وترقی میں دن رات ایک کر کے اسے دوبارہ مضبوط ادارہ بنائوں گا اور مسلم لیگ ن کے سربراہان کا سرفخر سے بلند کروں گا۔